New careers in water industry

 



آسٹریلیا کی ایک معروف واٹر برانڈ (Organic Spring) نے حال ہی میں اپنی پانی کی بوتلوں کے ساتھ ایک خاص معلوماتی کارڈ منسلک کیا، جس پر نبی کریم ﷺ کی پانی کے محتاط استعمال اور اسراف سے بچنے کی حدیثِ مبارکہ درج کی گئی۔

یہ اقدام نہ صرف مذہبی تعلیمات کو ماحولیاتی تحفظ (Sustainability) سے جوڑنے کی ایک خوبصورت مثال ہے، بلکہ یہ گرین انڈسٹری (Green Industry) اور ایکو فرینڈلی بزنسز (Eco-Friendly Businesses) کی ابھرتی ہوئی دنیا کا بھی پتا دیتی ہے۔


یہ صرف پروڈکٹ بیچنے کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ قدرتی وسائل کے تحفظ، اخلاقیات اور جدید سائنس کا امتزاج ہے۔ آج کی دنیا میں وہ برانڈز اور پروفیشنلز تیزی سے کامیاب ہو رہے ہیں جو مصنوعات کے ساتھ ساتھ مثبت سوچ اور سماجی ذمہ داری بھی فراہم کرتے ہیں۔

اگر کسی نوجوان کے پاس صرف میٹرک کی تعلیم ہے، تو وہ ان شعبوں میں ہنر سیکھ کر فوراً کام شروع کر سکتے ہیں۔


1. کمرشل اور گھریلو آر او فلٹر انسٹالیشن و سروسنگ 

چاہے پاکستان ہو یا خلیجی ممالک (سعودی عرب، امارات)، ہر گھر، ہوٹل اور دفتر میں پینے کے پانی کے لیے فلٹر اور آر او (RO) پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔

 کسی بھی واٹر فلٹر کی دکان یا ٹیکنیشن کے ساتھ 2 سے 3 ماہ بطور شاگرد (Apprentice) کام کریں اور پریکٹیکل فٹنگ سیکھیں۔


2. واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹر

 منرل واٹر کی بوتلوں اور 19 لیٹر والے کین کی مانگ ہر شہر اور قصبے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

 اپنے علاقے کے کسی بھی چھوٹے یا بڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ میں بطور ہیلپر یا آپریٹر کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس میں بنیادی مشینری چلانا چند ہفتوں میں سیکھ لیا جاتا ہے۔


3. پلمبنگ اور سمارٹ واٹر لی کیج ڈیٹیکشن

 دنیا بھر میں پانی کے ضیاع اور عمارتوں میں سیپج (پانی کے رساؤ) کو روکنے کے لیے جدید تکنیک استعمال ہو رہی ہے۔

 کسی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (تیکتا / TVETA) سے پلمبنگ کا 3 یا 6 ماہ کا شارٹ کورس کریں یا کسی تجربہ کار پلمبر کے ساتھ شاگردی اختیار کریں۔


4. ڈرپ اریگیشن اور جدید آبپاشی سسٹم

 زرعی علاقوں اور فارم ہاؤسز میں روایتی نہری پانی کی بجائے پائپوں کا ایسا نظام لگایا جا رہا ہے جو پودوں کی جڑوں تک قطرہ قطرہ پانی پہنچاتا ہے۔

 زراعت اور آبپاشی کا سامان بیچنے والی کمپنیوں، ڈرپ اریگیشن کے ٹھیکیداروں یا سولر پمپ انسٹیلیشن والی ٹیموں کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کام شروع کریں۔


5. رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹمز

 شہروں میں بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے چھتوں پر فلٹر لگا کر پانی نیچے زیرِ زمین ٹینکوں یا کنوؤں میں جمع کیا جاتا ہے۔

 اس کے لیے پلمبنگ کے ساتھ ساتھ صرف یہ سمجھنا ہوتا ہے کہ بارش کا پانی کس طرح صاف کر کے ٹینک میں گرایا جاتا ہے۔ یوٹیوب پر عملی ویڈیوز دیکھ کر اور پلمبنگ کے کام کے ساتھ اسے ملا کر خدمات دی جا سکتی ہیں۔


6. واٹر پیوریفائر اور سپلائیز کی سیلز اور سروس 

 واٹر فلٹرز، ٹی ڈی ایس میٹرز، واٹر پمپس اور فلٹریشن سسٹمز کی فروخت اور ڈلیوری۔

 اگر بات چیت کا طریقہ اچھا ہو تو واٹر فلٹر کمپنیوں میں بطور ڈلیوری یا سیلز بوائے کام شروع کیا جا سکتا ہے۔


ان تمام شعبوں میں داخل ہونے کے لیے کسی بڑی ڈگری کی بالکل ضرورت نہیں ہے جب ایک بار ہاتھ کا کام آ جائے اور مارکیٹ کے رابطے بن جائیں، تو نوجوان اپنا ذاتی چھوٹا سیٹ اپ یا سروسز کی دکان بھی آسانی سے کھول سکتے ہیں۔


کیرئیر کاؤنسلنگ کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔


📞 03374769499

(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)