Care health career

 


کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا بزنس ماڈل اور کیرئیر تیزی سے جنم لے رہا ہے جہاں آپ اپنے بیمار یا ضرورت مند گھر والوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، اور اس کے بدلے میں آپ کو باقاعدہ ماہانہ تنخواہ اور پروفیشنل سرٹیفیکیشن بھی ملتی ہے؟


جی ہاں! اسے عالمی دنیا میں "AI-Driven Digital Healthcare & Home Caregiver Consultancy" کہا جاتا ہے۔


ویتنام سے امریکہ ہجرت کرنے والے ایک غریب خاندان کی 21 سالہ بیٹی 'ہاوی نگوئن' (Havi Nguyen) بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ ڈاکٹروں کے پاس جا کر ترجمانی کرتی تھی اور کاغذی کارروائیاں سنبھالتی تھی۔

کووڈ کے دوران جب ہیلتھ کیئر سسٹم پر دباؤ بڑھا اور نرسوں و تھراپسٹ کی شدید کمی ہوئی، تو ہاوی کے ذہن میں ایک انقلابی سوال آیا:

وہ کون سا ایک انسان ہے جو کسی مریض بچے یا بزرگ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا؟"


جواب تھا: ان کے اپنے گھر والے (والدین يا بچے)۔

والدین ہمیشہ مدد کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے پاس تربیت نہیں تھی۔ ہاوی نے 2022 میں "Abby Care" کے نام سے ایک AI پر مبنی پلیٹ فارم بنایا۔ اس پلیٹ فارم کا کام صرف یہ تھا کہ یہ گھر کے افراد کو ہوم کیئر (Home Care) کی جدید تربیت دیتا ہے، انہیں سرٹیفائیڈ بناتا ہے اور پھر ہیلتھ انشورنس اور حکومت کے ذریعے انہیں ان کے اپنے ہی مریض کی دیکھ بھال کرنے کی باقاعدہ تنخواہ (Paid Caregiver) دلواتا ہے۔


اکتوبر 2026 میں اس انوکھے اور انسان دوست بزنس ماڈل نے دنیا کے بڑے بڑے انویسٹرز سے 82 ملین ڈالر (8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) کی فنڈنگ حاصل کی ہے۔


ہمارے معاشرے میں گھر کے بیماروں، بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کا نظام پہلے ہی موجود ہے، لیکن یہ مکمل طور پر غیر منظم (Unorganized) ہے۔ اس کیس اسٹڈی سے ہمارے نوجوانوں کے لیے درج ذیل نئے راستے کھلتے ہیں۔


 * ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اور کیئر گیونگ کنسلٹنسی: وہ نوجوان جو میڈیکل، بائیو ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی یا سوشل ورک سے منسلک ہیں، وہ ایسے پلیٹ فارمز اور ایپس پر کام کر سکتے ہیں جو نرسنگ اور کیئر گیونگ کی تربیت گھروں تک پہنچائیں۔


 * کیرئیر ان ہوم کیئر مینجمنٹ: عالمی سطح پر (خصوصاً خلیجی ممالک، یورپ اور امریکہ میں) سرٹیفائیڈ کیئر گیورز کی بے پناہ ڈیمانڈ ہے۔ اس فیلڈ میں سمارٹ شارٹ کورسز کر کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں فری لانس یا آن گراؤنڈ سروسز دی جا سکتی ہیں۔


 * سوشل انٹرپرینیورشپ: ایسا بزنس ماڈل بنانا جو نہ صرف لوگوں کے مسائل حل کرے بلکہ معاشی طور پر بھی خود کفیل ہو۔


کیرئیر صرف ڈگری یا 9 سے 5 کی روایتی نوکری کا نام نہیں ہے۔ کیرئیر کا مطلب ہے "کسی حقیقی انسانی مسئلے کا سمارٹ اور پائیدار حل تلاش کرنا"۔

کیا آپ بھی روایتی راستوں سے ہٹ کر کسی ایسے ہی یونیک اور ابھرتے ہوئے کیرئیر میں قدم رکھنا چاہتے ہیں؟


( کیرئیر مینٹور:ایچ۔ایم۔زکریا)