چار سالہ ڈگری لینے کے بعد کیمسٹری کے سٹوڈنٹس کے لیے یہ بہترین آپشنز ہیں۔
کوالٹی اشورینس اینالسٹ
ڈگری کے بعد پہلے بہترین آپشن میں آپ کوالٹی کنٹرول یا کوالٹی اشورینس اینالسٹ (QC/QA Analyst) کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ ادویات بنانے والی کمپنیوں، فوڈ انڈسٹری، کاسمیٹکس اور ٹیکسٹائل میں سامان کے معیار اور کیمیکلز کا معائنہ کرتے ہیں۔ اس کے انٹرویو کی تیاری کے لیے لیبارٹری آلات جیسے HPLC اور Spectrophotometer کے اصول، Titration کے طریقے، اور صنعتی سیفٹی رولز (GMP/ISO Standards) پر اپنی گرفت مضبوط کریں۔
کیمیکل اینڈ لیبارٹری ری ایجنٹس بزنس
اسی طرح پڑھائی کے دوران آپ کیمیکل اینڈ لیبارٹری ری ایجنٹس سپلائی (Chemicals & Lab Supplies) کا بزنس بھی شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سکولوں، کالجوں اور پرائیویٹ ٹیسٹنگ لیبز کو درکار بنیادی کیمیکلز، ڈسٹل واٹر اور شیشے کے آلات (Beakers, Test tubes) سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے بطور ڈسٹریبیوٹر یا ایجنٹ جڑیں۔ چونکہ آپ کو کیمیکلز کی گریڈنگ اور کوالٹی کی مکمل سمجھ ہوتی ہے، اس لیے ڈگری کے بعد آپ اپنی کیمیکل سپلائی اینڈ ٹریڈنگ کمپنی آسانی سے چلا سکتے ہیں۔
مٹیریل سائنس اور نینو ٹیکنالوجی ایکسپرٹ
جدید اور ایڈوانس کیریئرز میں مٹیریل سائنس اور نینو ٹیکنالوجی (Material Science & Nanotechnology) ایک بہترین انتخاب ہے۔ اس شعبے میں ایسے نئے اور جدید مٹیریل بنائے جاتے ہیں جو ہلکے، مضبوط اور سمارٹ ہوں، جیسے موبائل کی مضبوط سکرینیں، سولر سیلز کے جدید کیمیکلز اور واٹر پروف کپڑے۔ چونکہ کیمسٹری کا سٹوڈنٹ ایٹمز اور مالیکیولر لیول کو بہت اچھے سے سمجھتا ہے، اس لیے جدید مٹیریل تیار کرنا ان کے لیے آسان ہوتا ہے۔ اس کے لیے پڑھائی کے دوران نینو مٹیریلز اور ان کی کریکٹرائزیشن (Characterization) کی بنیادی باتیں سیکھیں۔
گھریلو مصنوعات (Home-based Chemical Products)
یہ وہ مصنوعات ہیں جو ہر گھر میں استعمال ہوتی ہیں اور انہیں بنانے کا طریقہ بہت سادہ ہے۔ آپ ان کے فارمولے آن لائن، کتابوں سے، یا اپنے پروفیسرز سے سیکھ سکتے ہیں مثلا مائع ہینڈ واش بنانا بہت سستا اور آسان ہے۔ صابن کے لیے کچھ بنیادی کیمیکلز اور خوشبو کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ مختلف خوشبوؤں اور رنگوں کے ساتھ آزمائش کر سکتے ہیں۔
مائع ڈش واشر یا بار صابن بھی کم بجٹ میں بنائے جا سکتے ہیں۔
سرف یا کپڑے دھونے کا پاؤڈر بنانا ایک منافع بخش کاروبار ہو سکتا ہے۔ آپ کو صرف بنیادی خام مال مکس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
آپ یوٹیوب پر فارمولے تلاش کریں اور اپنے اساتذہ سے مشورہ کریں۔
چھوٹے پیمانے پر نمونے بنائیں اور اپنے گھر والوں سے فیڈ بیک لیں۔
مقامی دکانوں کو نمونے دیں، سوشل میڈیا (فیس بک، انسٹاگرام) پر اپنے پیج بنائیں، اور اپنے جاننے والوں میں تذکرہ کریں۔
سکن کیئر کی سادہ مصنوعات (Simple Skincare Products)
آپ کیمسٹری کے علم کو استعمال کرتے ہوئے محفوظ اور مؤثر سکن کیئر پروڈکٹس بنا سکتے ہیں۔ مثلا
لیپ بام اور پٹرولیم جیلی مصنوعات بنانا بہت آسان ہے اور انہیں تیار کرنے کے لیے کم چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
قدرتی اجزاء جیسے مٹی (Himalayan salt, Bentonite clay)، شہد، اور ضروری تیلوں کے ساتھ تجربہ کر سکتے ہیں۔ چھوٹے بیچوں میں مصنوعات تیار کریں۔ خوبصورت اور پرکشش پیکیجنگ کا استعمال کریں۔ آن لائن مارکیٹ پلیسز (درواز، او ایل ایکس) اور سوشل میڈیا پر فروخت کریں۔
تعلیمی خدمات (Educational Services)
اگر آپ کو کیمسٹری سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے، تو آپ دوسرے طلباء کی مدد کر کے کما سکتے ہیں۔ مثلا
آن لائن یا فزیکل ٹیوشن سکول اور کالج کے طلباء کو کیمسٹری پڑھائیں۔
نوٹس اور اسٹڈی گائیڈز تیار کریں اپنے منفرد اور آسان نوٹس بنائیں اور فروخت کریں۔ یوٹیوب چینل پر کیمسٹری کے موضوعات پر دلچسپ ویڈیوز بنائیں۔
کنسلٹنسی اور کنٹینٹ رائٹنگ (Consultancy & Content Writing)
اپنے علم کو فری لانسنگ کے ذریعے استعمال کریں۔ کیمسٹری کے موضوعات پر بلاگز، آرٹیکلز، اور رپورٹس لکھیں۔
کیمسٹری سے متعلق کنسلٹنسی دیں، چھوٹی انڈسٹریز کو کیمیکلز کے انتخاب، سیفٹی، اور فارمولیشن میں مدد کریں۔ پروفائل بنائیں فری لانسنگ پلیٹ فارمز (اپ ورک، فائیور) پر پروفائلز بنائیں۔ اپنا پورٹ فولیو بنائیں اپنے بہترین کام کے نمونے شامل کریں۔
اگر آپ کو اپنے کیریئر، سبجیکٹ کے انتخاب یا MBTI پرسنیلٹی کے حوالے سے کوئی بھی الجھن یا کنفیوژن ہے، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ صحیح فیصلہ آپ کے پورے مستقبل کو بدل سکتا ہے۔
اپنی الجھن کو دور کرنے اور پرسنلائیزڈ رہنمائی کے لیے آج ہی ہمارے ساتھ ون آن ون سیشن بک کریں۔ ہم آپ کی صلاحیتوں کے مطابق صحیح راستہ منتخب کرنے میں آپ کی مکمل رہنمائی کریں گے۔
03374769499
(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)

Social Plugin