New Careers for mathematics students

 



الجبرا، جیومیٹری اور حساب کتاب (Calculus) دراصل وہ بنیادی اوزار ہیں جن کی بنیاد پر دنیا کی تمام معیشت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کھڑی ہے۔ یہ صرف کاغذ پر سوال حل کرنے کی حد تک نہیں ہیں، بلکہ حقیقی دنیا کی بڑی صنعتوں کا بنیادی ڈھانچہ ہیں۔

بی ایس میتھمیٹکس کا طالب علم الجبرا اور جیومیٹری کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے درج ذیل بزنسز شروع کر سکتا ہے۔


 * 3D ماڈلنگ، اینیمیشن اور گیم ڈیولپمنٹ اسٹوڈیو:

   ویڈیو گیمز کے اندر چیزوں کی حرکت، 3D کرداروں کی بناوٹ، اور اینیمیشنز مکمل طور پر الجبرا اور جیومیٹری کے فارمولوں پر چلتی ہیں۔ آپ گیمنگ، اینیمیشن یا AR/VR (آگمنٹڈ و ورچوئل ریلیٹی) کی اینیمیشن اسٹوڈیو کا بزنس سٹارٹ کر سکتے ہیں۔

چھوٹی 3D اشیاء بنائیں، میز، کرسی، گاڑیاں، گھر یا کارٹون کردار ڈرا کریں۔ سادہ پروٹو ٹائپ گیمز بنائیں 2D/3D کار ریسنگ، بال بیلنسنگ یا پزل گیم کی لاجک بنائیں۔ اپنا پورٹ فولیو تیار کریں اپنے بنائے ہوئے 3D ماڈلز اور اینیمیشنز کی چھوٹی ویڈیوز ArtStation یا LinkedIn پر اپ لوڈ کریں۔


 * آرکیٹیکچرل اور CAD ڈیزائننگ کنسلٹنسی:

   عمارتوں، پلوں، ڈیموں اور صنعتی پرزوں کے ڈیزائن (CAD/CAM) بغیر جیومیٹری اور ویکٹر الجبرا کے ممکن نہیں۔ آپ کنسٹرکشن کمپنیوں اور انجینئرز کو پیچیدہ ساختوں کے 3D ماڈلز، وزن اور دباؤ کی جیومیٹریکل کیلکولیشنز کی اؤٹ سورسنگ سروسز دے سکتے ہیں۔

یوٹیوب یا کسی مقامی انسٹی ٹیوٹ سے AutoCAD (2D نقشہ جات کے لیے)، SketchUp یا Revit (3D ماڈلنگ کے لیے)، اور 3ds Max / Lumion (حقیقت پسندانہ تصویر اور ویڈیو بنانے کے لیے) سیکھیں۔ عمارتوں کا زاویہ (Angles)، رقبہ (Area)، لوڈ برداشت کرنے کی طاقت اور جیومیٹریکل توازن کیلکولیٹ کرنے میں آپ کی ریاضی کی صلاحیت بہت کام آئے گی۔


 * الگورتھمک سرچ اور لوکیشن سروسز (GIS & Mapping):

   گوگل میپس، کریم، یا Uber جیسے روٹ آپٹمائزیشن (کم سے کم وقت میں راستہ تلاش کرنا) کے نظام جیومیٹری اور گراف تھیوری (Graph Theory) پر مبنی ہوتے ہیں۔ آپ لاجسٹکس، ڈیلیوری سروسز یا ڈرون نیویگیشن کمپنیوں کے لیے راستے اور میپنگ کے الگورتھمز بنانے والی ٹیک کمپنی شروع کر سکتے ہیں۔


لوکیشن اور سرچ سروسز کی روح "گراف تھیوری" (Graph Theory)، "ویکٹرز" اور "شارٹسٹ پاتھ الگورتھمز" (Shortest Path Algorithms) پر مبنی ہوتی ہے۔ آپ کو Python لینگویج اور QGIS (مفت جیوگرافک انفارمیشن سسٹم سافٹ ویئر) سیکھنا ہوگا۔ پائتھون میں OpenStreetMap (OSM) اور NetworkX جیسی لائبریریز کا استعمال سیکھیں جو راستوں کا حساب کتاب کرتی ہیں۔

فارماسیوٹیکل، کورئیر اور ڈیلیوری کمپنیوں کی 10 گاڑیاں اگر 100 جگہوں پر سامان سپلائی کرتی ہیں، تو ان کو ایسا سافٹ ویئر/الگورتھم بنا کر دیں جو بتائے کہ کون سی گاڑی کس راستے سے جائے تاکہ پٹرول اور وقت کم سے کم خرچ ہو۔ برانڈز (مثلًا فوڈ چینز یا سپر مارکیٹس) کو ڈیٹا اور جیومیٹریکل انالیسس کے ذریعے بتانا کہ آبادی، ٹریفک اور فاصلے کے حساب سے ان کی نئی برانچ کہاں کھلنی چاہیے۔ اسکولوں اور فیکٹریوں کی بسوں کا سب سے بہترین اور تیز ترین روٹ میپ تیار کریں۔


 * ڈیٹا انکرپشن اور سائبر سیکیورٹی ایجنسی:

   الجبرا کی شاخ (Abstract Algebra & Number Theory) سائبر سیکیورٹی کا دل ہے۔ پاس ورڈز، بینکنگ ٹرانزیکشنز اور ڈیٹا کو ہیکرز سے محفوظ بنانے کے لیے الجبرا کے مساوات استعمال ہوتے ہیں۔ آپ ڈیٹا سیکیورٹی، سائبر سیکیورٹی اور انکرپشن کی ایجنسی قائم کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا انکرپشن (کوڈنگ اور لاکنگ) کا پورا نظام ریاضی کی شاخ نمبر تھیوری (Number Theory)، پرائم نمبرز (Prime Numbers) اور ایبسٹریکٹ الجبرا (Abstract Algebra) پر کھڑا ہے۔ یوٹیوب یا Coursera سے RSA انکرپشن، AES انکرپشن، اور Elliptic Curve Cryptography کے بنیادی اصول سیکھیں۔

کمپنیوں کے حساس ڈیٹا (گاہکوں کے پاس ورڈز، کریڈٹ کارڈ کی معلومات، بینکنگ ڈیٹا) کو انکرپٹ (Crypto-Lock) کرنا تاکہ اگر ڈیٹا ہیک بھی ہو جائے تو کوئی اسے پڑھ نہ سکے۔

 مقامی بزنسز کی ویب سائٹس، ایپس اور سسٹمز میں موجود خامیوں کو چیک کرنا اور انہیں رپورٹ بنا کر دینا کہ ہیکرز کہاں سے حملہ کر سکتے ہیں۔

 ای کامرس اسٹورز کو آن لائن پیمنٹ وصول کرنے کے لیے محفوظ سیکیورٹی پروٹوکولز لگا کر دیں۔

 کمپنیوں کے لیے محفوظ انٹرنل میسجنگ اور انکرپٹڈ کلاؤڈ بیک اپ کا سیٹ اپ بنانا۔


 * ڈرون ٹیکنالوجی اور رووبوٹکس اسیمبلی:

   روبوٹکس اور ڈرونز کی حرکت، سمت کا تعین اور سینسرز کی سیٹنگ "ویکٹر الجبرا" اور جیومیٹری کے اصولوں پر ہوتی ہے۔ آپ زراعت، سیکیورٹی یا ڈیلیوری ڈرونز کے سافٹ ویئر اور میپنگ سسٹمز تیار کرنے والی کمپنی بنا سکتے ہیں۔

روبوٹس اور ڈرونز کے اڑنے، مڑنے اور راستے کا تعین کرنے کے پیچھے ویکٹر الجبرا (Vector Algebra)، ماتریسز (Matrices) اور ٹپولوجی (Calculus & Kinematics) استعمال ہوتی ہے۔ آپ کی ریاضی کی سوچ آپ کو اس ٹیکنالوجی کو جلدی سمجھنے میں مدد دے گی۔

 یوٹیوب سے Arduino اور Raspberry Pi کی بنیادی پروگرامنگ (Python یا C++) سیکھیں۔ ڈرونز کے لیے Flight Controller کی سیٹنگز اور Mission Planner سافٹ ویئر استعمال کرنا سیکھیں۔

 ایک چھوٹا DIY (Do It Yourself) ڈرون کٹ یا چھوٹا روبوٹک آرم خرید کر خود اسیمبل (پرزے جوڑنا) اور کیلیبریٹ (ریاضیاتی سیٹنگ) کریں۔

پاکستان میں کسانوں کی فصلوں پر سپرے کرنے، رقبے کی پیمائش اور فصل کی صحت کی چیکنگ کے لیے ڈرون سروسز دیں۔

 ہاؤسنگ سوسائٹیوں، عمارتوں اور ایونٹس کے لیے ڈرون کے ذریعے 3D نقشے، ویڈیوز اور سروے فراہم کریں۔

 سکولز، کالجز، یونیورسٹیز کے طلباء یا ریسرچ اداروں کے لیے ان کی ضرورت کے مطابق کسٹم ڈرون یا روبوٹک کٹس بنا کر دیں۔

 مارکیٹ میں موجود تجارتی ڈرونز اور روبوٹک کھلونوں/آلات کی مرمت کی سروسز دیں۔


اگر آپ اپنا حقیقی ٹیلنٹ اور کیریئر کا صحیح راستہ دریافت کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی ہماری ٹیلنٹ ڈسکوری اور کیریئر کونسلنگ سیشن کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔


(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)