پیرو میں الو کی نئی نوع کی دریافت یہ ثابت کرتی ہے کہ دنیا کو آج بھی پرندوں اور جانوروں کی نئی اقسام تلاش کرنے والے ماہرین کی ضرورت ہے آپ ٹیکسوانومی اور فیلڈ ریسرچ کے ذریعے نئی انواع دریافت کر کے سائنس کی تاریخ میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔
بائیو ایکوسٹک سپیشلسٹ
پیرو کے اس الو کو اس کی کیمیائی یا جسمانی ساخت سے زیادہ اس کی آواز سے پہچانا گیا بائیو ایکوسٹکس ایک ایسا جدید شعبہ ہے جہاں آپ جانوروں اور پرندوں کی آوازوں کا سائنسی اور ڈیجیٹل تجزیہ کر کے ان کی کمیونیکیشن اور موجودگی کا پتہ لگاتے ہیں۔
وائلڈ لائف فوٹوگرافی اور ڈاکومنٹری میکنگ
جس طرح اس نایاب الو کی تصویری اور صوتی ریکارڈنگ کے لیے ماہرین کی ضرورت پڑی اسی طرح آپ نیشنل جیوگرافک یا ڈسکوری جیسے پلیٹ فارمز کے لیے وائلڈ لائف فلم میکر یا فوٹوگرافر بن کر جنگلی حیات کو دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں۔
وائلڈ لائف کنزرویشن اور این جی اوز
اس نئے الو کی بقا کو جنگلات کی کٹائی سے شدید خطرات لاحق ہیں دنیا کو اس وقت ایسے کنزرویشنسٹس کی ضرورت ہے جو ان نایاب اور خطرے سے دوچار انواع کو بچانے کے لیے عملی کام کریں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔
سائنس رائٹنگ اور کنٹینٹ کریشن
جب پیرو میں الو کی نئی نوع دریافت ہوئی تو یہ پوری دنیا کی خبر بن گئی اگر آپ کے پاس لکھنے کی صلاحیت ہے تو آپ ایسی سائنسی دریافتوں کو عام فہم زبان میں لکھ کر یا ویڈیوز بنا کر دنیا تک پہنچا سکتے ہیں
اپنے اندر کے جذبے کو پہچانیں اور پرانے طریقوں سے باہر نکلیں ابھی دنیا میں بے شمار راز پوشیدہ ہیں جنہیں صرف ایک ذوالوجسٹ ہی تلاش کر سکتا ہے
آج ہی اپنے لیے ایک نیا اور منفرد راستہ منتخب کریں اور دنیا پر اپنے علم کے اثرات چھوڑیں۔
(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)
Social Plugin