دنیا میں اب بڑی عمر کے زیادہ سے زیادہ افراد اپنا کاروبار شروع کر رہے ہیں، اور ان میں سے اکثریت اپنے تجربے، مالی استحکام اور پیشہ ورانہ تعلقات (نیٹ ورک) کی بدولت کامیابی حاصل کرتی ہے۔
مختلف پروگرامز، کورسز اور تجربہ کار افراد (مینٹورز) نئے کاروباری افراد کو نئی مہارتیں سیکھنے، اپنے خیالات کو جلا بخشنے اور ممکنہ کلائنٹس یا سرمایہ کاروں سے رابطہ قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
آپ کو کسی بھاری بھرکم سیٹ اپ کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنے تجربے کی بنیاد پر درج ذیل میں سے کچھ بھی شروع کر سکتے ہیں۔
1️⃣ مشاورت اور کنسلٹنسی (Consultancy Services)
اگر آپ کا تعلق فنانس سے رہا ہے، تو چھوٹے تاجروں کو ٹیکس اور اکاؤنٹس سنبھالنے کی سروسز دیں۔
نئے سٹارٹ اپس اور نوجوان تاجروں کو بزنس چلانے اور فیصلہ سازی میں رہنمائی دیں۔
کمپنیوں کو بہترین ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد فراہم کریں۔
2️⃣ آن لائن مائنڈر شپ و کوچنگ (Online Mentorship & Coaching)
اپنے ذاتی اور خاندانی تجربات کی روشنی میں نوجوان جوڑوں اور والدین کی رہنمائی کریں۔
3️⃣ آن لائن تدریس و ہنر (Online Teaching & Digital Courses)
* گلف (Gulf) اور مغرب میں مقیم پاکستانی بچوں کو آن لائن زوم (Zoom) پر پڑھائیں۔
* اپنی زندگی نچوڑ کر 1-2 گھنٹے کا ایک ریکارڈڈ کورس بنا لیں اور اسے آن لائن فروخت کریں۔
4️⃣ ہوم بیسڈ یا سمال بزنس (Home-based Micro Business)
* اگر آپ کو کھانوں یا باغبانی کا شوق ہے تو آرگینک مصنوعات یا ہوم میڈ فوڈ کا کام شروع کریں۔
* کرافٹس اور ہینڈ میڈ مصنوعات سیل کریں، اپنے ہاتھ کے ہنر کو آرڈر پر فروخت کریں۔
عمر کا یہ مرحلہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے یا فارغ بیٹھنے کے لیے نہیں، بلکہ دنیا کو اپنے تجربے سے فائدہ پہنچانے کا بہترین وقت ہے۔
اگر آپ بھی اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کے کیریئر کا خاکہ بنانا چاہتے ہیں، اپنی سمت متعین کرنا چاہتے ہیں، یا یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا تجربہ کس شعبے میں بہترین آمدن فراہم کر سکتا ہے تو ہمارے ساتھ ون آن ون کیریئر کونسلنگ سیشن بک کریں۔
(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)

Social Plugin