New fields in mathematics

 


یہ کہانی محض ایک سائنسدان کی کامیابی نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں، میتھیمٹیکس کے طلباء کے لیے اہم اسباق اور نئے جدید کیرئیرز کے راستے کھولتی ہے۔ 


اس شعبے میں اہم کیریئرز 

جو سٹوڈنٹس ریاضی میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے ذہن میں سوال آتا ہے کہ اس اتنی خشک ریاضی کا دنیا کو کیا فائدہ؟

آج کے دور میں الجبرک جیومیٹری اور نمبر تھیوری صرف کاغذ پر حساب لگانے کا نام نہیں ہے، بلکہ ان کی بنیاد پر مندرجہ ذیل جدید ترین کیریئرز قائم ہیں۔

 

ریاضی صرف چند سوکھے فارمولوں اور ڈگری حاصل کرنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور اربوں ڈالرز کی انڈسٹریز اسی کی بنیاد پر کھڑی ہیں۔ بی ایس میتھمیٹکس کرنے والے طلباء کے لیے یہ ایک شاندار موڑ ثابت ہو سکتا ہے اگر وہ ڈگری کے دوران ہی روایتی ڈائریکشن سے ہٹ کر جدید تکنیکی مہارتوں پر توجہ دیں۔

ذیل میں پانچ ایسے کیریئرز کی مکمل تفصیل اور ان میں قدم رکھنے کا عملی روڈ میپ فراہم کیا جا رہا ہے۔


1. سائبر سیکیورٹی اور کرپٹوگرافی (Cybersecurity & Cryptography)

یہ ڈیٹا کو محفوظ بنانے، پاس ورڈز کو کوڈنگ کی شکل دینے اور ہیکنگ سے بچاؤ کا شعبہ ہے۔ ڈیٹا کو اس طرح خفیہ بنانا کہ کوئی بھی اسے راستے میں پڑھ نہ سکے، اس کی پوری لاجک الجبرک جیومیٹری اور نمبر تھیوری پر چلتی ہے۔

بی ایس میتھ کے طلباء اس میں کیسے جا سکتے ہیں؟

 1. ڈگری کے دوران ایبسٹریکٹ الجبرا، نمبر تھیوری اور پروبابیلیٹی پر خاص توجہ دیں۔

 2. پائتھون (Python) یا C++ زبان سیکھیں۔ پائتھون کرپٹوگرافی کی لاجک سمجھنے کے لیے بہترین ہے۔

 3. بی ایس کے آخری سال میں CompTIA Security+ یا Certified Ethical Hacker (CEH) جیسے بنیادی کورسز کریں۔

 4. نیٹ ورک سیکیورٹی اور پبلک کی کیپٹوگرافی (Public Key Cryptography) جیسے موضوعات پر اپنا فائنل ایئر پروجیکٹ تیار کریں۔


2. مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس (AI & Data Science)

اربو ں کے ڈیٹا میں سے کام کی معلومات نکالنا، مشین کو سوچنے کے قابل بنانا اور مستقبل کی پیش گوئی کرنا ڈیٹا سائنس اور اے آئی کا کام ہے۔ ریاضی کا لینیئر الجبرا اور کیپکلس مصنوعی ذہانت کا دل ہیں۔

 بی ایس میتھ کے طلباء اس میں کیسے جا سکتے ہیں؟

 1. لینیئر الجبرا، ملٹی ویری ایبل کیلکولس، اور سٹیٹسٹکس کو مضبوط بنائیں۔

 2. پائتھون کے ساتھ ساتھ ڈیٹا انالیسز کی لائبریریز جیسے Pandas، NumPy اور Scikit-learn سیکھیں۔

 3. کورسیرا یا ای ڈی ایکس سے Machine Learning کی بنیاد پر کوئی مختصر سرٹیفکیٹ لیں۔

 4. Kaggle نامی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنائیں اور وہاں موجود ڈیٹا سیٹس پر پریکٹس کر کے اپنا پورٹ فولیو بنائیں۔


3. کوانٹم کمپیوٹنگ (Quantum Computing)

یہ مستقبل کے وہ سپر کمپیوٹرز ہیں جو روایتی کمپیوٹرز کے مقابلے میں لاکھوں گنا تیزی سے کام کرتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز کے الگورتھم لکھنے اور ڈیٹا سٹرکچر بنانے کے لیے الجبرک جیومیٹری اور ویکٹر سپیس کا استعمال ہوتا ہے۔

بی ایس میتھ کے طلباء اس میں کیسے جا سکتے ہیں؟

 1. ویکٹر سپیس، لینیئر الجبرا، اور کمپلیکس انالیسز پر مکمل عبور حاصل کریں۔

 2. IBM کا اوپن سورس فریم ورک Qiskit سیکھیں، جو پائتھون پر مبنی ہے اور کوانٹم کوڈنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

 3. اس شعبے کے لیے بی ایس کے بعد کوانٹم انفارمیشن یا کمپیوٹیشنل میتھ میں ایم ایس کا ارادہ رکھیں۔

 4. IBM Quantum Learning پلیٹ فارم پر مفت کوانٹم سیمولیٹر کا استعمال کر کے بنیادی کوڈنگ سیکھیں۔


 4. فائننشل میتھمیٹکس اور ایکچوئریل سائنس (Financial Mathematics & Actuarial Science)

بینکوں، انشورنس کمپنیوں اور اسٹاک مارکیٹ میں مالیاتی خطرات کا اندازہ لگانا اور مستقبل کے فائدے و نقصان کی ریاضیاتی ماڈلنگ کرنا اس شعبے کا کام ہے۔ دنیا بھر میں اس کیریئر کا معاوضہ انتہائی شاندار ہوتا ہے۔

بی ایس میتھ کے طلباء اس میں کیسے جا سکتے ہیں؟

 1. اسٹیٹسٹکس، پروبابیلیٹی، اور ڈفرینشل ایکویشنز میں بہترین گریڈز حاصل کریں۔

 2. Advanced Excel، R لینگویج اور SQL پر کنٹرول حاصل کریں۔

 3. Society of Actuaries (SOA) یا Institute and Faculty of Actuaries (IFoA) کے ابتدائی 2 سے 3 امتحانات کی تیاری بی ایس کے دوران یا فوری بعد کریں۔

 4. کسی بھی انشورنس کمپنی یا فائننشل فرم میں ڈیٹا اینالسٹ کی سمر انٹرنشپ کریں۔


5. آپریشنز ریسرچ اور سسٹمز آپٹمائزیشن (Operations Research & Optimization)

بڑی لاجسٹکس کمپنیوں، ایئر لائنز اور ڈلیوری سسٹمز جیسے کیپٹل یا ایمیزون کے روٹس، اخراجات اور وسائل کا کم سے کم خرچ میں بہترین استعمال یقینی بنانا اس شعبے کا کام ہوتا ہے۔

بی ایس میتھ کے طلباء اس میں کیسے جا سکتے ہیں؟

 1. لینیئر پروگرامنگ، آپٹمائزیشن تھیوری، اور گراف تھیوری پڑھیں۔

 2. MATLAB یا پائتھون کی آپٹمائزیشن لائبریریز سیکھیں۔

 3. سپلائی چین اور ڈلیوری نیٹ ورکس پر مبنی کیس سٹڈیز کا مطالعہ کریں اور بی ایس کا پروجیکٹ اسی پر بنائیں۔

 4. ڈگری کے بعد لاجسٹکس، ایئر لائنز، یا مینوفیکچرنگ کی بائنڈنگ فرمز میں آپٹمائزیشن اینالسٹ کی جابز حاصل کریں۔

بی ایس میتھ کے طلباء کے لیے ایک اہم ہدایت

اگر آپ بی ایس میتھ کے طالب علم ہیں تو ڈگری مکمل ہونے کا انتظار نہ کریں۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کم از کم ایک پروگرامنگ زبان پائتھون ضرور سیکھیں۔ ریاضی کی نظریاتی لاجک کو جب آپ پروگرامنگ کے ساتھ ملا دیں گے تو آپ کا شمار دنیا کے انتہائی قیمتی اور نایاب ٹیلنٹ میں ہونے لگے گا۔


اگر آپ کے بچے کا دماغ پیٹرنز تلاش کرنے، پہیلیاں سلجھانے اور منطقی سوچ (Logical Thinking) میں تیز ہے، تو اسے صرف روایتی انجینئرنگ تک محدود نہ رکھیں۔ ریاضی، ڈیٹا سائنس اور کوانٹم کمپیوٹنگ 2026ء اور آنے والے دور کے سب سے مہنگے اور معتبر کیریئرز ہیں۔


جیکب تسیمرمین نے اپنے ایک انٹرویو میں ریاضی میں کیریئر بنانے والے سٹوڈنٹس کو ایک اہم پیغام بھی دیا:

 ریاضی فارمولے رٹنے کا نام نہیں، ریاضی کا اصل مقصد دنیا میں موجود بدامنی، بکھراؤ اور پیچیدگی کے اندر چھپی ہوئی خوبصورتی اور نظم (Pattern) کو تلاش کرنا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں انہیں اور ان کی ٹیم کو سالوں کی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ریاضی میں آگے بڑھنے کے لیے ذہانت سے زیادہ مسلسل لگے رہنے کی صلاحیت (Perseverance) کام آتی ہے۔


3 اہم اسباق

 1. تسلسل اور لمبی محنت (Deep Persistence): الجبرک جیومیٹری اور نمبر تھیوری پر سالوں کی خاموش محنت اور توجہ نے ایک ایسے مسئلے کو حل کیا جسے دنیا ناممکن سمجھ رہی تھی۔


 2. شوق اور بنیادی صلاحیت (Aptitude & Passion): کامیابی کسی زبردستی کا نتیجہ نہیں ہوتی، بلکہ جب آپ کی قدرتی صلاحیت اور ذاتی شوق ایک ساتھ ملتے ہیں تو آپ عالمی سطح کا کام کر سکتے ہیں۔


 3. صحیح رہنمائی کی اہمیت (Mentorship & Environment): عالمی معیار کا ماحول اور مینٹور

ز ایک عام طالب علم کو فیلڈز میڈل کی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں۔


(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)