سگریٹ نوشی صرف پھیپھڑوں کو ہی تباہ نہیں کرتی، بلکہ مثانے (Bladder) اور پتے کے کینسر کی بھی دوسری بڑی وجہ ہے۔
جب تمباکو کے زہریلے کیمیکلز خون میں شامل ہو کر مثانے اور صفراوی نظام تک پہنچتے ہیں، تو یہ خاموشی سے خلیات (cells) کو تباہ کر کے کینسر کا روپ دھار لیتے ہیں۔
دنیا بھر میں بیماریاں اور مسائل بدل رہے ہیں، اور ان کے ساتھ روزگار اور کیرئیرز کے مواقع بھی۔
بدقسمتی سے پاکستان میں نوجوان اب بھی روایتی شعبوں کے پیچھے بھاگ کر مایوس ہو رہے ہیں، جبکہ دنیا میں ایسے جدید اور یونیک (Unique) کیرئیرز جنم لے چکے ہیں جن کی پاکستان میں شدید ضرورت ہے لیکن فی الحال کوئی ماہر موجود نہیں۔
اگر آپ سائنس، بائیو، یا ڈیجیٹل فیلڈز میں کچھ الگ کرنا چاہتے ہیں، تو ان مستقبل کے 4 اہم شعبوں پر نظر ڈالیں۔
1️⃣ ٹاکسیکو جینو مکس (Toxicogenomics Specialist)
یہ شعبہ یہ ریسرچ کرتا ہے کہ سگریٹ، کیمیکلز یا ماحولیاتی آلودگی ہمارے ڈی این اے (DNA) کو کیسے نقصان پہنچاتی ہے اور کینسر بناتی ہے۔
بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اور کینسر ریسرچ سینٹرز ان ماہرین کو ہائر کرتے ہیں۔
پاکستان میں کینسر کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، مستقبل میں اس فیلڈ کے ماہرین کی بے پناہ مانگ ہوگی۔
2️⃣ آنکو نٹریشنسٹ / کلینیکل کینسر ڈائیٹیشن (Onco-Nutritionist)
عام ڈائیٹیشن سے ہٹ کر، یہ ماہرین صرف کینسر کے مریضوں (مثانے، جگر، یا پھیپھڑوں کے کینسر) کی کیموتھراپی کے دوران مخصوص غذائی روٹین اور بحالی کا پلان بناتے ہیں۔
مغربی ممالک میں کینسر ہسپتالوں کے اندر ان کا الگ ڈیپارٹمنٹ ہوتا ہے۔
3️⃣ کمپیوٹیشنل آنکولوجسٹ (Computational Oncologist)
بائیولوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شاہکار ملاپ۔ یہ ماہرین AI اور ڈیٹا سائنس کے ذریعے یہ پیش گوئی کرتے ہیں کہ سگریٹ کا کون سا کیمیکل کس شخص میں کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔
اگر آپ کو بائیو اور کمپیوٹر/ڈیٹا سائنس دونوں میں دلچسپی ہے، تو یہ فیلڈ آپ کو دنیا کے بہترین اداروں تک لے جا سکتی ہے۔
4️⃣ پیشنٹ نیویگیٹر / ہیلتھ کیئر کاؤنسلر (Patient Navigator)
جب کسی کو کینسر جیسی مہلک بیماری کا پتہ چلتا ہے، تو مریض اور اس کا خاندان ذہنی طور پر ٹوٹ جاتا ہے۔ یہ ماہرین مریض کو علاج کے صحیح راستے، ہسپتال کے انتظام اور سائیکولوجیکل سپورٹ کی رہنمائی دیتے ہیں۔
ہمارے ہاں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مریض غلط علاج کروا کر جان گنوا دیتے ہیں۔ یہ فیلڈ پاکستان میں انقلاب لا سکتی ہے۔
روایتی سوچ بدلیں صرف MBBS یا روایتی BS Degree تک محدود نہ رہیں۔ BS Biotechnology, Biochemistry, Data Science, یا Psychology کرتے ہوئے ان کی جدید برانچز کو ٹارگٹ کریں۔
آن لائن سپیشلائزیشن کریں۔ Coursera، edX یا Harvard/MIT کے آن لائن شارٹ کورسز کے ذریعے ان جدید فیلڈز کے سرٹیفکیٹس حاصل کریں۔
بین الاقوامی سکالرشپس حاصل کریں۔ دنیا بھر کی یونیورسٹیاں ان ابھرتے ہوئے شعبوں (Emerging Fields) کے لیے شاہانہ سکالرشپس دے رہی ہیں۔
دنیا مسائل حل کرنے والوں کو پیسہ اور عزت دیتی ہے۔ بیماریاں اور مسائل بڑھ رہے ہیں، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کو پہچانیں اور پرانے راستوں سے ہٹ کر سوچیں۔
اگر آپ اپنے ٹیلنٹ اور رجحان (Aptitude) کے مطابق صحیح کیرئیر کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، تو ہمارے پیج سے جڑے رہیں۔
(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)

Social Plugin