آج کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد ہزاروں نوجوان ایک ہی سوال کے ساتھ پریشان گھوم رہے ہیں کہ میرے پاس ڈگری بھی ہے، نمبر بھی اچھے ہیں، لیکن پھر بھی مجھے اچھے موقع کیوں نہیں مل رہے؟
اگر آپ بھی اسی الجھن کا شکار ہیں، تو ذرا رک کر سوچیں کیا واقعی مسئلہ کیریئر کے مواقع کا ہے، یا اس بات کا کہ آپ اپنے آپ کو دنیا کے سامنے کیسے پیش کرتے ہیں؟
کامیاب کیریئر کی بنیاد صرف اس بات پر نہیں ہوتی کہ آپ کو کیا آتا ہے، بلکہ اس بات پر ہوتی ہے کہ آپ جو جانتے ہیں اسے دوسروں تک کتنی خوبصورتی اور اثر انگیز طریقے سے پہنچا سکتے ہیں۔ اور اسی جادو کا نام ہے کمیونیکیشن۔
کمیونیکیشن اسکلز آپ کے کیریئر کا حل کیوں ہیں؟
1. انٹرویو لینے والا آپ کی ڈگری سے زیادہ آپ کی بات چیت، اعتماد اور جواب دینے کے انداز کو دیکھتا ہے۔
2. آج کی دنیا میں "آپ کس کو جانتے ہیں" اس بات سے زیادہ اہم ہے کہ "آپ کیا جانتے ہیں"۔ بہترین کمیونیکیشن آپ کو اچھے مینٹورز اور انڈسٹری لیڈرز سے جوڑتی ہے۔
3. اگر آپ اپنے نظریات اور ویژن کو دوسروں کے سامنے واضح انداز میں پیش نہیں کر سکتے، تو آپ کبھی ایک اچھے لیڈر یا کامیاب پیشہ ور نہیں بن سکتے۔
بہترین کمیونیکیشن کی 4 سچی ٹرکس (Tricks) اپنائیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بات میں وزن ہو اور لوگ آپ کو سنیں، تو ان 4 اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں:
1. "بولنے" سے پہلے "سننا" سیکھیں، ایک بہترین کمیونیکیٹر پہلے دوسرے کی بات پوری توجہ سے سنتا اور سمجھتا ہے، اور پھر جواب دیتا ہے۔ خاموشی سے سننا آپ کی بات کو ہزار گنا زیادہ پراثر بناتا ہے۔
2. بات کو سادہ اور واضح رکھیں، مشکل اور پیچیدہ الفاظ بولنے سے کوئی عقل مند ثابت نہیں ہوتا۔ اپنی بات کو اتنے سادہ اور واضح الفاظ میں پیش کریں کہ ہر شخص اسے آسانی سے سمجھ سکے۔
3. جسمانی زبان (Body Language) کا درست استعمال کریں، آپ کے الفاظ صرف 7 فیصد اثر رکھتے ہیں، جبکہ آپ کا لہجہ، نظروں کا ملانا (Eye Contact) اور بیٹھنے/کھڑے ہونے کا انداز (Postures) باقی 93 فیصد تاثیر پیدا کرتے ہیں۔ پراعتماد باڈی لینگویج اپنائیں۔
4. ہمدردی اور تحمّل رکھیں، ہمیشہ سامنے والے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ جب آپ دوسروں کے احساسات اور ضرورت کو سمجھ کر بات کرتے ہیں، تو لوگ آپ پر بھروسہ کرنے لگتے ہیں۔
کیریئر کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے کا خوف دل سے نکال دیں۔ اپنی کمیونیکیشن پر کام کرنا آج ہی سے شروع کریں۔ آئینے کے سامنے بولنے کی پریکٹس کریں، نئی کتابیں پڑھیں، اور لوگوں سے ملتے وقت ان کی بات غور سے سنیں۔
یاد رکھیں ڈگری آپ کے لیے دروازہ کھول سکتی ہے، لیکن بہترین کمیونیکیشن اسکلز آپ کو اس کمرے کی سب سے اونچی کرسی پر بٹھا سکتی ہیں!
اس بلاگ کو اپنے پاس سیو (Save) کر لیں تاکہ جب بھی کیریئر میں رکاوٹ محسوس ہو، آپ ان ٹرکس کو دوبارہ دہرا سکیں۔
(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)

Social Plugin