آج کے دور میں ہر دوسرے نوجوان کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ وہ دن رات محنت کا ارادہ تو کرتا ہے لیکن اس کا وقت اور صلاحیتیں موبائل کی اسکرین کی نذر ہو جاتی ہیں ہر چند منٹ بعد نوٹیفیکیشنز دیکھنا سوشل میڈیا پر دوسروں کی زندگیوں کا موازنہ کرنا اور گھنٹوں بے مقصد سکرولنگ کرنا اب ایک بیماری بن چکا ہے۔
اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہو رہا ہے کہ نوجوانوں کا قدرتی ٹیلنٹ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور کیریئر کی منصوبہ بندی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہ ہر وقت ایک عجیب سی ذہنی تھکاوٹ اور مایوسی کا شکار رہتے ہیں
اگر آپ بھی اسی کیریئر کے جمود اور اسکرین کی لٹ کے درد سے گزر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے عالمی ماہرین کی تحقیق کے مطابق 3 ایسی سادہ عادات ہیں جو آپ کو اس اسکرین ایڈکشن سے نکال کر آپ کے کیریئر کو بلندی پر لے جا سکتی ہیں۔
پہلی عادت تجسس کا دوبارہ آغاز اور سوال پوچھنے کا ہنر
آج کا نوجوان ہر چھوٹے مسئلے اور کیریئر کے سوال کے لیے فوری طور پر گوگل یا سوشل میڈیا پر انحصار کرتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس کی اپنی تخلیقی سوچ ختم ہو چکی ہے
اس عادت کو بدلنے کے لیے انٹرنیٹ سے پہلے کے دور کا طریقہ اپنائیں اپنے اردگرد موجود ماہرین اساتذہ اور مینٹورز سے بلا جھجھک سوال پوچھیں جب آپ واقعی لوگوں سے مل کر اور ان سے بات چیت کر کے سیکھتے ہیں تو آپ کے اندر کا قدرتی ٹیلنٹ بیدار ہوتا ہے اور کیریئر کے نئے راستے کھلتے ہیں۔
دوسری عادت لمحے میں موجودگی اور توجہ کی یکسوئی
سوشل میڈیا نے نوجوانوں کو اپنے ہر کام کی نمائش پر لگا دیا ہے کچھ سیکھنے یا کام کرنے سے زیادہ توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ اسے آن لائن کیسے دکھایا جائے
اپنے کیریئر میں بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے کام کرتے وقت اسکرین کو مکمل طور پر دور رکھیں جب آپ کا ذہن مکمل طور پر اپنے کام اور کیریئر کے ہدف پر ہوگا تو آپ کی کارکردگی دس گنا بڑھ جائے گی نمائش کی فکر چھوڑ کر کام کے عمل سے لطف اندوز ہونا سیکھیں۔
تیسری عادت ڈیجیٹل وقفہ اور عمل کا مومینٹم
نوٹیفیکیشنز پر فوری ردِعمل دینے کی عادت انسان کو مسلسل تناؤ میں رکھتی ہے جس سے کیریئر میں آگے بڑھنے کی توانائی ختم ہو جاتی ہے
دن میں کم از کم دو سے تین گھنٹے ایسے طے کریں جہاں آپ کا فون بالکل سائلنٹ ہو یا کسی دوسرے کمرے میں رکھا ہو اس بچنے والے وقت کو اپنی مہارت اپ گریڈ کرنے یا کسی نئے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے استعمال کریں یہ چھوٹا سا قدم آپ کے کیریئر کو جمود سے نکال کر ایک نئی رفتار دے گا۔
آپ کا ٹیلنٹ اور کیریئر آپ کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اسے اسکرین کی نذر نہ ہونے دیں جوں ہی آپ ان 3 عادات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے آپ کی توجہ بحال ہوگی اور آپ کا کیریئر ایک بار پھر کامیابی کی سمت گامزن ہو جائے گا۔
(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)

Social Plugin