کیا آپ بھی ایک ایسے فکرمند والدین ہیں جو اپنے بچے کی ہر چھوٹی چیز کا فیصلہ خود کرتے ہیں؟ صبح وہ کیا پہنے گا، شام کو کس سے ملے گا، اور کون سا کھیل کھیلے گا—اگر یہ سب آپ طے کر رہے ہیں، تو یاد رکھیں کہ آپ لاشعوری طور پر اپنے بچے کا خود اعتمادی اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو ہمیشہ کے لیے مفلوج کر رہے ہیں۔
1. اپنے کپڑوں کا انتخاب (What to wear):
بچوں کو اپنے رنگ اور کپڑے خود چننے دیں، چاہے ان کا کمبینیشن کتنا ہی عجیب کیوں نہ ہو۔ یہ ان کی انفرادیت (Individuality) کا پہلا قدم ہے۔
2. شوق اور کھیل (Hobbies and Activities):
بچہ شام کو کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے، مصوری کرنا چاہتا ہے یا کوئی ساز بجانا چاہتا ہے اس کا فیصلہ اسے خود کرنے دیں۔ زبردستی اپنی پسند کا شوق ان پر مسلط نہ کریں۔
3. کھانے کی مقدار (How much to eat):
بچوں کو زبردستی پلیٹ صاف کرنے پر مجبور نہ کریں۔ جب ان کا پیٹ بھر جائے، انہیں رکنے کی آزادی دیں۔ اس سے وہ اپنے جسم کے قدرتی سگنلز کو سمجھنا سیکھتے ہیں۔
4. کمرے کی ترتیب (Room decoration):
ان کی کتابیں، کھلونے اور بستر کس طرح رکھے ہوں گے، اس کا فیصلہ انہیں خود کرنے دیں۔ یہ ان میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔
5. دوستوں کا انتخاب (Choosing friends):
وہ کس کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، انہیں خود چننے دیں۔ والدین صرف نگرانی کریں، لیکن اپنے فیصلے زبردستی نہ تھوپیں۔
6. اپنے وقت کا استعمال (How to spend free time):
پڑھائی کے علاوہ جو فارغ وقت ہے، اس میں وہ کارٹون دیکھنا چاہتے ہیں، لڈو کھیلنا چاہتے ہیں یا بس آرام کرنا چاہتے ہیں اس کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ مستقبل میں بڑے اور درست فیصلے کر سکے، تو اسے بچپن ہی سے چھوٹے چھوٹے فیصلے کرنے کی آزادی دینا ہوگی۔ جب بچہ خود انتخاب کرتا ہے، تو اس کا لاشعور (Subconscious) مضبوط ہوتا ہے اور وہ اپنی زندگی کی ذمہ داری لینا سیکھتا ہے۔
اب ذرا ایک اور ہولناک حقیقت پر غور کریں...
جو بچہ بچپن میں اپنے کپڑوں، اپنے کھلونوں اور اپنے دوستوں کا فیصلہ خود نہیں کر پاتا، جب وہی بچہ میٹرک یا انٹر میں پہنچتا ہے، تو اچانک والدین اس سے امید لگا بیٹھتے ہیں کہ: "اب تم بڑے ہو گئے ہو، خود بتاؤ آگے کیا کرنا ہے؟"
نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ وہ بچہ گھبرا جاتا ہے، کیونکہ اس نے کبھی فیصلہ کرنا سیکھا ہی نہیں ہوتا! پھر وہ وہی کرتا ہے جو اس کے دوست کر رہے ہوتے ہیں، یا پھر وہ والدین کے کہنے پر کسی ایسی روایتی "بھیڑ چال" کا حصہ بن جاتا ہے جس کا اس کی اپنی فطرت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا۔ وہ زندگی بھر لکیر کا فقیر بنا رہتا ہے کیونکہ بچپن میں اس کے فیصلے کرنے کے مسل (Muscle) کو بڑھنے ہی نہیں دیا گیا تھا۔
بچوں کو آزادی دینے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان کے اندر چھپے قدرتی سگنلز کو پہچانیں۔ بچہ بچپن میں جو کھیل چنتا ہے، جس شوق میں گھنٹوں کھو جاتا ہے، وہ محض وقت گزاری نہیں ہوتی وہ قدرت کی طرف سے اس کے حقیقی ٹیلنٹ کے اشارے ہوتے ہیں۔
ہمارا ٹیلنٹ اینڈ کیرئیر ڈسکوری سیشن خاص طور پر والدین اور بچوں کے درمیان اسی فکری خلیج کو دور کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
* ہم والدین کو بتاتے ہیں کہ وہ بچے پر اپنی ادھوری خواہشات مسلط کرنے کے بجائے، سائنسی ٹولز کے ذریعے اس کے اندر چھپے منفرد قدرتی ہنر کو کیسے دریافت کریں۔
* ہم اسٹوڈنٹ کو ایک ایسا محفوظ اور دوستانہ ماحول دیتے ہیں جہاں وہ پورے یقین کے ساتھ، اپنے مینٹور کی گائیڈنس میں اپنے مستقبل اور کیرئیر کا بہترین فیصلہ خود کر سکتا ہے۔
* جب بچے کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر کون سی خاص صلاحیت ہے، تو وہ کسی بھیڈ چال کا شکار نہیں ہوتا، بلکہ اپنے شعبے کا لیڈر بنتا ہے۔
اپنے بچے کو لکیر کا فقیر مت بنائیں، اسے خود مختار بنائیں!
آپ کا بچہ کوئی روبوٹ نہیں ہے جسے آپ ریموٹ کنٹرول سے چلائیں۔ اسے ایک آزاد، پراعتماد اور کامیاب انسان بننے دیں، اور اس کا پہلا قدم یہ ہے کہ اسے اپنے کیرئیر کو اپنی فطرت کے مطابق چننے کی آزادی دیں۔
بچے کے حقیقی پوٹینشل کو انلاک کرنے اور اس کے لیے ایک محفوظ، کامیاب اور پرجوش کیرئیر روڈ میپ لاک کرنے کے لیے آج ہی ہمارے ساتھ ایک ون-آن-ون پیرنٹنگ اینڈ کیرئیر اسٹریٹیجی سیشن بک کریں۔
📞03374769499
(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا)

Social Plugin