آج کا نوجوان سکرین کے سامنے تو بیٹھا ہے لیکن انسانوں سے دور ہو چکا ہے، اور یہی تنہائی اس کے سٹریس کی اصل وجہ ہے۔
نئے دوست بنائیں اور اپنا نیا کیرئیر بھی بنائیں
☑️صرف میمز دیکھنے کے بجائے اپنے فیلڈ کے گروپس جوائن کریں۔ وہاں جب کوئی سوال پوچھے، تو آگے بڑھ کر اس کی مدد کریں۔ یہیں سے آپ کی گفتگو شروع ہوگی اور ذہنی ہم آہنگی والے نئے دوست بنیں گے۔
☑️اگر آپ روزانہ ایک ہی جگہ بیٹھتے ہیں، تو اپنی جگہ بدلیں۔ کسی نئے کیفے یا چائے کے ہوٹل پر جائیں۔ وہاں اگر کوئی آپ کے شعبے یا انٹرسٹ کا بندہ نظر آئے، تو صرف ایک مسکراہٹ اور "السلام علیکم" سے بات کا آغاز کریں۔
☑️اپنے شہر یا فیلڈ کے کسی ایسے سینئر یا ہم عمر پروفیشنل کو میسج کریں جس کا کام آپ کو پسند ہو۔ انہیں لکھیں:
"سر! میں آپ کے کام سے بہت متاثر ہوں، کیا اس ویک اینڈ پر آپ کے ساتھ 15 منٹ کی چائے یا کافی پینے کا شرف مل سکتا ہے؟" لوگ محبت سے وقت دے دیتے ہیں۔
(لیکن یہ کام ہم نہیں کریں گے کیونکہ ہم کسی کے کام کی تعریف کرنا نہیں چاہتے جب تک وہ وفات نہ پا جائے)
☑️لوکل سیمینارز اور ورکشاپس میں شرکت کریں، اپنے شہر کے چیمبر آف کامرس، یونیورسٹیز، یا پریس کلب میں ہونے والی ادبی، کاروباری یا تعلیمی تقاریب میں لازمی جائیں۔ ایسی جگہوں پر آنے والے تمام لوگ نئے نیٹ ورکس بنانے کے موڈ میں ہوتے ہیں، وہاں دوست بنانا سب سے آسان ہوتا ہے۔
☑️کسی فلاحی ادارے (جیسے ایدھی فاؤنڈیشن، سیلانی، یا لوکل بلڈ بینک) یا کسی گرین ایکٹیویٹی (شجرکاری مہم) میں بطور رضا کار حصہ لیں۔ جب آپ اچھے کام کے لیے نکلتے ہیں، تو آپ کو معاشرے کے سب سے بہترین اور مخلص لوگ دوست کے روپ میں ملتے ہیں۔
☑️سوشل میڈیا پر اگر کسی شخص کی پوسٹ یا آئیڈیا آپ کو بہت اچھا لگے، تو صرف "Nice" لکھنے کے بجائے اس پر ایک تعمیری اور تعریفی کمنٹ لکھیں۔ جب آپ کی سوچ ان سے ملے گی، تو وہ خود آپ کے ان باکس میں آئیں گے۔
☑️دوستی کا بہترین اصول یہ ہے کہ آپ اچھے سننے والے بنیں۔ جب بھی کسی نئے انسان سے ملاقات ہو، اس سے اس کے کام، اس کی لائف اور اس کے تجربات کے بارے میں ضرور پوچھیں اور خاموشی سے سنیں۔ لوگ ان کو پسند کرتے ہیں جو انہیں توجہ سے سنتے ہیں۔
☑️اپنے کسی ایک پرانے دوست کو کہیں: "یار! اس سنڈے کو تم اپنے کسی ایسے دوست کو بھی چائے پر ساتھ لاؤ جس سے میں پہلے نہ ملا ہوں"۔ اس طرح آپ کا دائرہ خود بخود بڑھنے لگے گا۔
☑️اگر آپ فزیکل فٹنس کے لیے جم جاتے ہیں یا شام کو کوئی کھیل (کرکٹ، بیڈمنٹن) کھیلتے ہیں، تو وہاں نئے لوگوں سے ہیلو ہائے کریں۔ کھیل انسانوں کو بہت جلدی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ یا واک پر کسی کو ساتھ لے جائیں
(یہ الگ بات ہے کہ میں واک اکیلے کرتا ہوں کیونکہ اس سے مجھے نئے آئیڈیاز ملتے ہیں)
☑️جب بھی کسی سے ملیں، یہ نہ سوچیں کہ یہ مجھے کیا نوکری یا فائدہ دے سکتا ہے، بلکہ یہ سوچیں کہ آپ اس کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔ کوئی اچھی کتاب تجویز کر دیں، کوئی مفید معلومات شیئر کر دیں۔ جو انسان آسانیاں بانٹتا ہے، لوگ خود اس کے دوست بننا چاہتے ہیں۔
آج کا آپ کا چھوٹا سا ٹاسک یہ ہے کہ اپنے کمرے سے نکلیں، موبائل کو جیب میں رکھیں، اور آج کسی بھی ایک نئے انسان سے مل کر اس کا حال چال پوچھیں۔ یاد رکھیں، آپ کا اگلا بڑا کیریئر موقع اسی نئے دوست کے پاس ہو سکتا ہے!
(کیرئیر مینٹور: ایچ۔ایم۔زکریا کی خصوصی تحریر)
اس سے آپ کو فائدہ پہنچے
تو میرے واسطے دعا کر دیجیے گا۔

Social Plugin